اس لہو کا لہجہ ہوں
جس کی روشنائی سے
بام دور چمکتے ہیں
جس کے عکسِ روشن سے
راستے دمکتے ہیں
اس لہو کا لہجہ ہوں
جو صلیب سے ٹپکے
جس لہو کی بوندوں میں
چاند جگمگاتے ہیں
جس کے نقشِ مٹی پر
منزلیں اگاتے ہیں
اس لہو کی رفعت ہوں
جو لہو جبیں پر ہے
اس لہو کی عظمت ہوں
ثبت جو زمین پہ ہے
اعتبارساجد