طلسم بود و عدم، جس کا نام ہے آدم
خدا کا راز ہے، قادر نہيں ہے جس پہ سخن
زمانہ صبح ازل سے رہا ہے محو سفر
مگر يہ اس کي تگ و دو سے ہو سکا نہ کہن
اگر نہ ہو تجھے الجھن تو کھول کر کہہ دوں
'وجود حضرت انساں نہ روح ہے نہ بدن،!
علامہ اقبال
Tilism-e-bood o adam, jis ka naam hai Adam
Khuda ka raaz hai, qadir nahin hai jis pe sukhan
Zamana subh-e-azal se raha hai mahv-e-safar
Magar yeh us ki tag o dau se ho saka na kuhan
Agar na ho tujhe uljhan toh khol kar keh doon
'Wajood-e-Hazrat-e-Insaan na rooh hai na badan'
علامہ ڈاکٹر محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کی ابتدائی تعلیم بھی انہی کے شہر میں ہوئی اور بعد میں انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فلسفہ میں بی اے اور ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ تعلیم کے سلسلے میں وہ انگلینڈ گئے جہاں انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے فلسفہ میں تعلیم حاصل کی اور بعد میں جرمنی کے لیپزگ یونیورسٹی سے "The Development of M...
مکمل تعارف پڑھیں