علامہ اقبال

شاعر

تعارف شاعری

آدم

طلسم بود و عدم، جس کا نام ہے آدم
خدا کا راز ہے، قادر نہيں ہے جس پہ سخن
زمانہ صبح ازل سے رہا ہے محو سفر
مگر يہ اس کي تگ و دو سے ہو سکا نہ کہن
اگر نہ ہو تجھے الجھن تو کھول کر کہہ دوں
'وجود حضرت انساں نہ روح ہے نہ بدن،!

علامہ اقبال