ویسے تو خود بھی ہُوں گا اپنے ساتھ
میں نہتا لڑوں گا اپنے ساتھ
میں بھی کیا یاد ہی کروں گا میاں
آج میں جو کروں گا اپنے ساتھ
اپنی خلوت میں اپنی جلوت میں
میں اکیلا رہوں گا اپنے ساتھ
اپنے ہمراہ تم بھی آجانا
میں بھی تم سے ملوں گا اپنےساتھ
یوں بھی جانا کہاں ہے اپنے سوا
ایک دن آ پڑوں گا اپنے ساتھ
انجم سلیمی