دانش نقوی

شاعر

تعارف شاعری

بوقت شام مکمل حساب دیتی ہے

بوقت شام مکمل حساب دیتی ہے
میں بولتا ہوں اداسی جواب دیتی ہے
ہمارا حال نجانے وہاں پہ کیا ہوگا
مگر یہ عمر یہیں پر عزاب دیتی ہے
یہاں پہ چپ ہی مناسب ہے کیونکہ خاموشی
بہت سی ایسی جگہوں پر ثواب دیتی ہے
اسے پتہ ہے میں سنتا نہیں ہوں دیکھتا ہوں
وہ تحفہ دے بھی تو مجھ کو کتاب دیتی ہے
میں ڈھلتے حسن کا اس واسطے بھی قائل ہوں
زیادہ لطف پرانی شراب دیتی ہے

دانش نقوی