گناہ بعد میں جا کر معاف ہوتا تھا
میں اپنے آپ کے فورا خلاف ہوتا تھا
گئے دنوں میں محبت بہت مقدس تھی
کہیں پہ ہوتی تو اس پر غلاف ہوتا تھا
مجھے یقین ہے سب دیوتاوں سے پہلے
تمہارے جیسے بدن کا طواف ہوتا تھا
ہمارے آنسو ابھی جا کے کچھ کثیف ہوئے
یہ پانی پہلے بہت صاف صاف ہوتا تھا
اب اپنی بات کو چپ چاپ مان لیتا ہوں
وگرنہ پہلے بڑا اختلاف ہوتا تھا
دانش نقوی