لبوں کو دیکھ کے لگتا نہیں، مگر چپ ھے
اسی لیے تو میری سب سے معتبر چپ ھے
کوئی ہنسا تو کسی نے مجھے دلاسہ دیا
تو پہلا شخص ھے جو مجھ کو دیکھ کر چپ ھے
یہ اجتماعی خموشی بہت بری شے ھے
میں چپ ہوں اور میرے ساتھ سارا گھر چپ ھے
سلام اس لیے کرتا ہوں ہر مسافر کو
سفر طویل ھے اور میرا ہمسفر چپ ھے
یہ کس طرح کی ملاقات ھے میری تجھ سے
ذرا ذرا سا تکلم ھے بیشتر چپ ھے
دانش نقوی