دانش نقوی

شاعر

تعارف شاعری

قہقہ ضبط کا معیار بنا رکھا ہے

قہقہ ضبط کا معیار بنا رکھا ہے
مجھ کو لوگوں نے اداکار بنا رکھا ہے
تم جسے زنگ زدہ چھوڑ گئے تھے مجھ میں
میں نے اس لوہے کو تلوار بنا رکھا ہے
جتنی آہستہ چلے مجھ سے گزر جاتی ہے
مجھ کو زخموں نے ہوادار بنا رکھا ہے
اک تو بیزار ہوں لفظوں کے کسیلے پن سے
اس پہ لہجے کو نمکدار بنا رکھا ہے
مجھ سے ملتے ہیں کئی میری شعاؤں والے
تو نے کتنوں کو چمکدار بنا رکھا ہے
فتح کرنے کو مجھے باتوں میں اس نے دانش
کیسے کیسوں کو طرفدار بنا رکھا ہے

دانش نقوی