دانش نقوی

شاعر

تعارف شاعری

وہ کتنی دیر کھڑا سوچتا رہا مجھ کو

وہ کتنی دیر کھڑا سوچتا رہا مجھ کو
گلے لگا تو پتہ بھی نہیں چلا مجھ کو
نہ جانے میں تیرے پہلو میں کیسے بیٹھ گیا
مری جگہ ہی نہیں ہے ابھی اٹھا مجھ کو
ترے خیال سے بڑھ کر ہے خالی پن میرا
کہاں کہاں سے بھرے گا ترا خلا مجھ کو
وہ میرے سامنے توہین کر گیا میری
اور اس پہ یہ کہ برا بھی نہیں لگا مجھ کو
میں پہلی بار ہوں زیر مطالعہ دانشؔ
ابھی کہیں پہ نشاں تک نہیں لگا مجھ کو

دانش نقوی