حیدر علی آتش — شاعر کی تصویر

تری زلفوں نے بل کھایا تو ہوتا — حیدر علی آتش

شاعر

تعارف شاعری

تری زلفوں نے بل کھایا تو ہوتا

تری زلفوں نے بل کھایا تو ہوتا
ذرا سنبل کو لہرایا تو ہوتا
رخ بے داغ دکھلایا تو ہوتا
گل لالہ کو شرمایا تو ہوتا
چلے گا کبک کیا رفتار تیری
یہ انداز قدم پایا تو ہوتا
کہے جاتے وہ سنتے یا نہ سنتے
زباں تک حال دل آیا تو ہوتا
سمجھتا یا نہ اے آتشؔ سمجھتا
دل مضطر کو سمجھایا تو ہوتا

Teri zulfon ne bal khaya to hota

Teri zulfon ne bal khaya to hota
Zara sunbal ko lehraya to hota
Rukh-e-be daagh dikhlaya to hota
Gul-e-lala ko sharmaya to hota
Chale ga kabk kya raftaar teri
Yeh andaaz-e-qadam paya to hota
Kahe jaate woh sunte ya na sunte
Zaban tak haal-e-dil aaya to hota
Samajhta ya na ae Atash samajhta
Dil-e-muztar ko samjhaya to hota

شاعر کے بارے میں

حیدر علی آتش

خواجہ حیدر علی آتش اردو کے کلاسیکی دور کے نامور شاعر اور دبستانِ لکھنؤ کے اہم نمائندہ تھے۔ ان کی پیدائش 1778ء (بعض تذکروں کے مطابق 1764ء یا 1767ء) ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام