افتخارعارف

شاعر

تعارف شاعری

آسمانوں‌ پر نظر کر انجم و مہتاب دیکھ

آسمانوں پر نظر کر انجم و مہتاب دیکھ
صبح کی بنیاد رکھنی ہے تو پہلے خواب دیکھ
دوش پر ترکش پڑا رہنے دے پہلے دل سنبھال
دل سنبھل جائے تو سوئے سینہِ احباب دیکھ
بوند میں سارا سمندر آنکھ میں کُل کائنات
ایک مشتِ خاک میں سورج کی آب و تاب دیکھ
افتخار عارف کے تند و تیز لہجے پر نہ جا
افتخار عارف کی آنکھوں میں الجھتے خواب دیکھ

افتخارعارف