آخری بار آہ کر لی ہے
میں نے خود سے نباہ کر لی ہے
اپنے سر اک بلا تو لینی تھی
میں نے وہ زلف اپنے سر لی ہے
دن بھلا کس طرح گزارو گے
وصل کی شب بھی اب گزر لی ہے
جاں نثاروں پہ وار کیا کرنا
میں نے بس ہاتھ میں سپر لی ہے
جو بھی مانگو ادھار دوں گا میں
اس گلی میں دکان کر لی ہے
میرا کشکول کب سے خالی تھا
میں نے اس میں شراب بھر لی ہے
اور تو کچھ نہیں کیا میں نے
اپنی حالت تباہ کر لی ہے
شیخ آیا تھا محتسب کو لیے
میں نے بھی ان کی وہ خبر لی ہے
Aakhiri baar aah kar li hai
Main ne khud se nibah kar li hai
Apne sar ek bala to leni thi
Main ne woh zulf apne sar li hai
Din bhala kis tarah guzaro ge
Wasl ki shab bhi ab guzar li hai
Jaan-nisaron pe waar kya karna
Main ne bas haath mein sipar li hai
Jo bhi maango udhaar doon ga main
Is gali mein dukan kar li hai
Mera kashkol kab se khaali tha
Main ne is mein sharab bhar li hai
Aur to kuch nahin kiya main ne
Apni halat tabah kar li hai
Shaikh aaya tha muhtasib ko liye
Main ne bhi un ki woh khabar li hai
اردو ادب کی تاریخ میں بہت کم ایسی شخصیتیں گزری ہیں جن کی زندگی خود ایک صدی بھر کا موضوع ہو، اور جون ایلیا ان معدودے چند ناموں میں سے ایک ہیں۔ 14 دس...
مکمل تعارف پڑھیں