جاوید اختر

شاعر

تعارف شاعری

کیوں زندگی کی راہ میں مجبور ہوگئے

کیوں زندگی کی راہ میں مجبور ہوگئے
اتنے ہوئے قریب کہ ہم دور ہو گئے
ایسا نہیں کہ ہم کو کوئی بھی خوشی نہیں
لیکن یہ زندگی تو کوئی زندگی نہیں
کیوں اس کے فیصلے ہمیں منظور ہو گئے
پایا تمھیں تو ہم کو لگا تم کو کھو دیا
ہم دل پہ روئے اور یہ دل ہم پہ رو دیا
پلکوں سے خواب کیوں گرے کیوں چور ہو گئے

جاوید اختر