جواد شیخ

شاعر

تعارف شاعری

جانے کس سمت سے آتی ہے اچانک تری یاد (ردیف .. ے)

جانے کس سمت سے آتی ہے اچانک تری یاد
اور پھر کچھ بھی سمٹنے میں نہیں آتا ہے
خود کو مصروف کیے رکھنے کی کوشش کرنا
کیا تری یاد کے زمرے میں نہیں آتا ہے
ٹھیک سے کہہ نہیں سکتا کہ وہ کیا ہے لیکن
کچھ تو ایسا ہے جو ہونے میں نہیں آتا ہے

جواد شیخ