دل نے ایک ایک دکھ سہا تنہا
انجمن انجمن رہا تنہا
ڈھلتے سایوں میں تیرے کوچے سے
کوئی گزرا ہے بارہا تنہا
تیری آہٹ قدم قدم اور میں
اس معیت میں بھی رہا تنہا
کہنا یادوں کے برف زاروں سے
ایک آنسو بہا بہا تنہا
ڈوبتے ساحلوں کے موڑ پہ دل
اک کھنڈر سا رہا سہا تنہا
گونجتا رہ گیا خلاؤں میں
وقت کا ایک قہقہہ تنہا
مجید امجد
Dil ne ek ek dukh saha tanha
Anjuman anjuman raha tanha
Dhalte sayon mein tere kuche se
Koi guzra hai barha tanha
Teri aahat qadam qadam aur main
Is maiyat mein bhi raha tanha
Kehna yaadon ke barf-zaaron se
Ek aansoo baha baha tanha
Doobte sahilon ke mod pe dil
Ek khandhar sa raha saha tanha
Goonjta reh gaya khalaon mein
Waqt ka ek qahqaha tanha
مجید امجد (29 جون 1914 – 11 مئی 1974) اردو کے نمایاں شاعر اور فلسفیانہ سوچ کے حامل ادبی شخصیت ہیں۔ وہ جھنگ، پنجاب میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کی، جہاں انہوں نے عربی اور فارسی کی تعلیم بھی لی۔ بعد ازاں انہوں نے اسلامیہ کالج، لاہور سے بیچلر آف آرٹس (B.A.) کی ڈگری حاصل کی۔ مجید امجد نے زندگی بھر شاعری کو ایک فکری اور فلس...
مکمل تعارف پڑھیں