مجروح سلطانپوری

شاعر

تعارف شاعری

شام غم کی قسم آج غمگیں ہیں ہم آ بھی جا آ بھی جا آج میرے صنم

شام غم کی قسم آج غمگیں ہیں ہم آ بھی جا آ بھی جا آج میرے صنم
دل پریشان ہے رات ویران ہے دیکھ جا کس طرح آج تنہا ہیں ہم
چین کیسا جو پہلو میں تو ہی نہیں مار ڈالے نہ درد جدائی کہیں
رت حسیں ہے تو کیا چاندنی ہے تو کیا چاندنی ظلم ہے اور جدائی ستم
اب تو آ جا کہ اب رات بھی سو گئی زندگی غم کے صحراؤں میں کھو گئی
ڈھونڈھتی ہے نظر تو کہاں ہے مگر دیکھتے دیکھتے آیا آنکھوں میں دم

مجروح سلطانپوری