میراجی — شاعر کی تصویر

دل محو جمال ہو گیا ہے — میراجی

شاعر

تعارف شاعری

دل محو جمال ہو گیا ہے

دل محو جمال ہو گیا ہے
یا صرف خیال ہو گیا ہے
اب اپنا یہ حال ہو گیا ہے
جینا بھی محال ہو گیا ہے
ہر لمحہ ہے آہ آہ لب پر
ہر سانس وبال ہو گیا ہے
وہ درد جو لمحہ بھر رکا تھا
مژدہ کہ بحال ہو گیا ہے
چاہت میں ہمارا جینا مرنا
آپ اپنی مثال ہو گیا ہے
پہلے بھی مصیبتیں کچھ آئیں
پر اب کے کمال ہو گیا ہے

Dil mahv-e-jamaal ho gaya hai

Dil mahv-e-jamaal ho gaya hai
Ya sirf khayaal ho gaya hai
Ab apna yeh haal ho gaya hai
Jeena bhi mahaal ho gaya hai
Har lamha hai aah aah lab par
Har saans wabaal ho gaya hai
Woh dard jo lamha bhar ruka tha
Muzhda ke bahaal ho gaya hai
Chaahat mein humara jeena marna
Aap apni misaal ho gaya hai
Pehle bhi museebatein kuch aayeen
Par ab ke kamaal ho gaya hai

شاعر کے بارے میں

میراجی

میرا جی اردو ادب کے اُن چند منفرد اور اثر انگیز شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے بیسویں صدی میں اردو نظم کو ایک بالکل نیا شعور، نیا لہجہ اور نئی فکر...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام