میراجی

شاعر

تعارف شاعری

مجھ کو تینوں یکساں ہیں

مجھ کو تینوں یکساں ہیں
​جب ہو مجھ کو عشق کسی سے
ماہِ سیمیں، مہرِ زریں اور روئے دلدار
مجھ کو تینوں یکساں ہیں
​عشق میں جب کامل ہو جاؤں
آتشِ سوزاں، خارِ مغیلاں اور ہجرِ دلدار
مجھ کو تینوں یکساں ہیں
​عشق میں جب بے خود ہو جاؤں
شاہِ جہاں، علامۂ دوراں اور گدائے خوار
مجھ کو تینوں یکساں ہیں
​جب میں اس کے گھر کو دیکھوں
باغ و بستاں اور چراغاں اور اس کی دیوار
مجھ کو تینوں یکساں ہیں
​جب میں اس دنیا سے جاؤں
ایک بھکاری، ایک پجاری، ایک بڑا زردار
مجھ کو تینوں یکساں ہیں​

میراجی