جس کا درد بٹاؤ گے
اس سے رنج اٹھاؤ گے
سب کو دوست بناؤ گے
سب کو دشمن پاؤ گے
دیوانے کو مت سمجھاؤ!
دیوانے کہلاؤ گے
دور نہ جاؤ نظروں سے
دنیا میں کھو جاؤ گے
محفل محفل چھپتے ہو
خلوت خلوت پاؤ گے
تن آسانی کہتی ہے
مشکل میں پڑ جاؤ گے
محسنؔ جو سمجھاتے ہو
خود کو بھی سمجھاؤ گے
محسن بھوپالی
Jis ka dard bataoge
Us se ranj uthaoge
Sab ko dost banaoge
Sab ko dushman paoge
Deewaane ko mat samjhaao!
Deewaane kehlaoge
Door na jaao nazron se
Duniya mein kho jaoge
Mehfil mehfil chhupte ho
Khalwat khalwat paoge
Tan aasani kehti hai
Mushkil mein pad jaoge
Mohsin jo samjhaate ho
Khud ko bhi samjhaoge
محسن بھوپالی اردو ادب کے اُن معتبر اور ہمہ جہت شاعروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے کلاسیکی روایت کو عصری حسّاسیت کے ساتھ ہم آہنگ کیا۔ ان کا اصل نام عبدالرّحمٰن تھا اور وہ 29 ستمبر 1932ء کو سہاگپور (قریب بھوپال) میں پیدا ہوئے۔ قیامِ پاکستان کے بعد انہوں نے ہجرت کر کے پاکستان میں سکونت اختیار کی اور بالآخر کراچی کو اپنا مستقل مسکن بنایا۔ پیشے کے اعت...
مکمل تعارف پڑھیں