کرتا ہوں تیرے ظلم سے ہر بار الغیاث
یک بار تیرے دل میں نہیں کار الغیاث
تیری نگہ کو دیکھ کے گردش میں آسمان
کرتا پھرے ہے شعبدہ دوار الغیاث
مغرور حسن کا ہے تجھے یہ کہاں خبر
یعنی کہ کون ہے پس دیوار الغیاث
سوداؔ میں کہتا ہوں کہ یہ پرہیز عشق سے
رسوا ہے کیوں تو کوچہ و بازار الغیاث
Karta hoon tere zulm se har baar al-ghiyas
Yak baar tere dil mein nahin kaar-e-al-ghiyas
Teri nigah ko dekh ke gardish mein asman
Karta phire hai shobada-e-dawwar al-ghiyas
Maghroor-e-husn ka hai tujhe yeh kahan khabar
Yaani ke kaun hai pas-e-deewar al-ghiyas
Sauda main kehta hoon ke yeh parhez-e-ishq se
Ruswa hai kyun tu koocha o bazaar al-ghiyas
مرزا محمد رفیعؔ، تخلص سودا، اردو ادب کے عظیم کلاسیکی شاعر تھے، جن کی پیدائش تقریباً 1713ءمیں دہلی میں ہوئی۔ ان کا تعلق ایک معزز خاندان سے تھا جس کے...
مکمل تعارف پڑھیں