ندا فاضلی — شاعر کی تصویر

دکھ میں نیر بہا دیتے تھے سکھ میں ہنسنے لگتے تھے — ندا فاضلی

شاعر

تعارف شاعری

دکھ میں نیر بہا دیتے تھے سکھ میں ہنسنے لگتے تھے

دکھ میں نیر بہا دیتے تھے سکھ میں ہنسنے لگتے تھے
سیدھے سادے لوگ تھے لیکن کتنے اچھے لگتے تھے
نفرت چڑھتی آندھی جیسی پیار ابلتے چشموں سا
بیری ہوں یا سنگی ساتھی سارے اپنے لگتے تھے
بہتے پانی دکھ سکھ بانٹیں پیڑ بڑے بوڑھوں جیسے
بچوں کی آہٹ سنتے ہی کھیت لہکنے لگتے تھے
ندیا پربت چاند نگاہیں مالا ایک کئی دانے
چھوٹے چھوٹے سے آنگن بھی کوسوں پھیلے لگتے تھے

Dukh mein neer baha dete the sukh mein hansne lagte the

Dukh mein neer baha dete the sukh mein hansne lagte the
Seedhe saade log the lekin kitne acche lagte the
Nafrat chadhti aandhi jaisi pyaar ubhalte chashmon sa
Bairi hon ya sanghi saathi saare apne lagte the
Bahte paani dukh sukh baantein peed bade boodhon jaise
Baccho ki aahat sunte hi khet lahakne lagte the
Nadiya parbat chaand nigahein maala ek kai daane
Chhote chhote se aangan bhi koson phaile lagte the

شاعر کے بارے میں

ندا فاضلی

ندا فاضلی جن کا اصل نام مقتدی حسن فاضلی تھا جدید اردو شاعری کے ان نمایاں اور منفرد لہجے کے شاعر تھے جنہوں نے روزمرہ زندگی، انسان کے دکھ اور سماجی ا...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام