پروین شاکر

شاعر

تعارف شاعری

پت جھڑ کے موسم میں تجھ کو

پت جھڑ کے موسم میں تجھ کو
کون سے پُھول کا تحفہ بھیجوں
میرا آنگن خالی ہے
لیکن میری آنکھوں میں
نیک دُعاؤں کی شبنم ہے
شبنم کا ہر تارہ
تیرا آنچل تھام کے کہتا ہے
خوشبو ، گیت ، ہَوا ، پانی اور رنگ کو چاہنے والی لڑکی !
جلدی سے اچھّی ہوجا
صبحِ بہار کی آنکھیں کب سے
تیری نرم ہنسی کا رستہ دیکھ رہی ہیں !

پروین شاکر