رات کے سناٹے میں ہم نے کیا کیا دھوکے کھائے ہیں
اپنا ہی جب دل دھڑکا تو ہم سمجھے وہ آئے ہیں
بند جھروکے سُونی گلیاں ، یا پھر غم کے سائے ہیں
چاند ستارے نکلے ہیں لیکن میرے لیے کیا لائے ہیں
جس دن سے تم بچھڑ گئے یہ حال ہے اپنی آنکھوں کا
جیسے دو بادل ساون کے آپس میں ٹکرائے ہیں
یہ تو راہ نہ بھولو گے تم اب تو ہم سے آن ملو
دیکھو ہم نے پلک پلک پر سو سو دیپ جلائے ہیں
ہائے قتیل اس تنہائی میں کیا سوجھی ہے موسم کو
جس دن سے وہ پاس نہیں اس دن سے بادل چھائے ہیں
Raat ke sannate mein hum ne kya kya dhoke khaaye hain
Apna hi jab dil dhadka to hum samjhe woh aaye hain
Band jharoke sooni galiyan, ya phir gham ke saaye hain
Chaand sitare nikle hain lekin mere liye kya laaye hain
Jis din se tum bichhad gaye yeh haal hai apni aankhon ka
Jaise do badal saawan ke aapas mein takraaye hain
Yeh to raah na bhoolo ge tum ab to hum se aan milo
Dekho hum ne palak palak par sau sau deep jalaye hain
Haaye Qateel is tanhai mein kya soojhi hai mausam ko
Jis din se woh paas nahin us din se badal chhaaye hain
اردو کے معروف شاعر اور فلمی نغمہ نگار قتیل شفائی، جن کا اصل نام محمد اورنگ زیب تھا، 24 دسمبر 1919ء کو ہری پور، ہزارہ (برٹش انڈیا، موجودہ پاکستان) م...
مکمل تعارف پڑھیں