راجہ اکرام قمر ڈسٹرکٹ جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں چکوال روڈ کے ایک خوبصورت گاؤں میں نمبردار راجہ محمد اکرم خان کے گھر یکم ستمبر 1958 کو پیدا ہوئے ۔
آپ اپنے گھر میں سب سے چھوٹے تھے ، ابتدای طور پر گاؤں میں اور بعد ازاں کراچی میں تعلیم مکمل کرنے کے بعدانہوں نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو جوائن کیا ، آپ کو سیاست سے شروع سے لگاو تھا ، کالج کی اسٹوڈنٹ یونین ہو یا پاکستان ایر لائن کی یونین یا پھر پاکستان پیپلز پارٹی اپ ہر جگہ ایک سرگرام رکن رہے ، آپ نے 1985 میں پاکستان کو خیر باد کہا اور آسٹریلیا چلے گے
آپ کو شعر و شاعری کا شوق پیدا ہوا جب آپ نے اپنی بہن کے سکول فنکشن میں جون ایلیا اور عبید اللہ علیم کو سنا جو اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے اوربعد ازاں وہ احباب آپ کے گھربھی تشریف لائے اور کچھ وقت گزارا، ان کے ساتھ گزرے کچھ لمحوں کی رفاقت نے ایک نوجوان قمر کے دل میں شعر و شعری سے محبت پیدا کی ، آپ خود ایک خوش مزاج زندہ دل انسان ہیں لیکن آپ نے شاعری ہمیشہ ہجر کے اوپر کی ، آپ کی شاعری میں آپ کی اپنے ملک، اپنے ماں باپ اور اپنی رفیق حیات سے جدائی کا درد نمایاں جھلکتا ہے
آپ اس وقت ملیشیا کے شہر کالا لمپور میں رہائش پذیر ہیں اور پرسکون زندگی گزار رہے ہیں