راجا اکرام قمر

شاعر

تعارف شاعری

باتوں میں آ کے دل کی آنسو بہائیں گی اکھیاں

باتوں میں آ کے دل کی آنسو بہائیں گی اکھیاں
سوجی ہوئی آنکھوں سے کیا یہ بتائیں گی اکھیاں
تو ہے ساتھ میرے اب بھی اک وہم کی صورت
غم اپنا خود آنکھوں سے ہی چھپائیں گی اکھیاں
اک خوابِ ناتمام سا دل میں جو ٹھہر گیا ہے
اور اس ایک پل کے لئے خود کو سجاییں گی اکھیاں
ہم نے ہنستے ہوئے آنکھوں کو جلایا برسوں
ایک ذرا سی بھی خوشی ہو تو جلیں گی اکھیاں
بن تیرے بھی قمرؔ جینا بھی کیا جینا ہے
بس تیری ایک صورت پر ہی مٹ جائیں گی اکھیاں

راجا اکرام قمر