راجا اکرام قمر

شاعر

تعارف شاعری

محفل میں بیٹھا وہ نظر یوں ملا لے

محفل میں بیٹھا وہ نظر یوں ملا لے
میں دیکھ لوں ذرا تو نگاہیں جھکا لے
میں لکھتا ہوں فقط اسی کی خاطر
وہ جس کو چاہے جا کے سنا لے
اے کاش کہ کوئی ادا سنج ملے
میں پڑھوں کچھ ایسا کہ وہ اٹھا لے
کیا کروں کہ نہ جانے وہ دل کی حالت میری
ہر بات کو بس اپنی طرف سے بنا لے
کچھ اس ادا سے وہ پڑھتا ہے شعر و شاعری
جیسے ہر اک سخن کو وہ دل میں بسا لے
قمرؔ یہ شعر ہمیشہ دلوں میں اتر جائے
اک بار بس وہ شعر کو دل سے لگا لے

راجا اکرام قمر