ساحر بھوپالی

شاعر

تعارف شاعری

اب یاد تری درد کو بہلا نہ سکے گی

اب یاد تری درد کو بہلا نہ سکے گی
میں چاہوں بھی تو مجھ کو ہنسی آ نہ سکے گی
کچھ کم نہیں اے دوست بھلانے کی مصیبت
مانا کہ مری یاد بھی اب آ نہ سکے گی
بیداد کرم چاہئے ہم سنگ دلوں کو
یہ کم نگہی آپ کی تڑپا نہ سکے گی
بس میرے ہی دم تک ہے یہ ہنگامۂ الفت
پھر گردش عالم اسے دہرا نہ سکے گی
کچھ ضبط و سکوں چاہئے اس راہ میں ساحرؔ
بے تابئ دل حسن کو شرما نہ سکے گی

ساحر بھوپالی