ثروت حسین

شاعر

تعارف شاعری

بیت

سندھڑی تیرا دل شاہ لطیف کا باغ
شاہ لطیف کا باغ جیسے غیب کی بات
جیسے غیب کی بات مٹی میں مستور
مٹی میں مستور پانی کا اک پھول
پانی کا اک پھول شہزادے کے پاس
شہزادے کے پاس ایک عجیب طلسم
ایک عجیب طلسم شہزادے کا جسم
شہزادے کا جسم سب سے پہلا اسم

ثروت حسین