ثروت حسین

شاعر

تعارف شاعری

میں ایک بچے کی طرح ہوں

میں ایک بچے کی طرح ہوں
جو پالتو جانور اور درندے میں فرق نہیں کر سکتا
میں اس کے بہت قریب چلا جاتا ہوں
ایک عورت جس کی چھاتیاں بھرپور ہیں
میں ان کی نوک پر اپنے ہونٹھ رکھنا چاہتا ہوں
میں اس کے بازوؤں پر سر رکھ کر رونا چاہتا ہوں
میں ایک بچے کی طرح ہوں

ثروت حسین