وصی شاہ — شاعر کی تصویر

تیری یادوں سے کیا نہیں سیکھا — وصی شاہ

شاعر

تعارف شاعری

تیری یادوں سے کیا نہیں سیکھا

بے سبب تو نہ تھیں تری یادیں
تیری یادوں سے کیا نہیں سیکھا
ضبط کا حوصلہ بڑھا لینا
آنسوؤں کو کہیں چھپا لینا
کانپتی ڈولتی صداؤں کو
چپ کی چادر سے ڈھانپ کر رکھنا
بے سبب بھی کبھی کبھی ہنسنا
جب بھی ہو بات کوئی تلخی کی
موضوع گفتگو بدل دینا
بے سبب تو نہیں تری یادیں
تیری یادوں سے کیا نہیں سیکھا

Teri yaadon se kya nahin seekha

Be sabab to na theen teri yaadein
Teri yaadon se kya nahin seekha
Zabt ka hausla barha lena
Aansuon ko kahin chhupa lena
Kaanpti dolti sadaaon ko
Chup ki chadar se dhaamp kar rakhna
Be sabab bhi kabhi kabhi hansna
Jab bhi ho baat koi talkhi ki
Mauzoo-e-guftugu badal dena
Be sabab to nahin teri yaadein
Teri yaadon se kya nahin seekha

شاعر کے بارے میں

وصی شاہ

سید وصی شاہ 21 جنوری 1973ء کو سرگودھا، پنجاب، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کے بعد بیچلر آف کامرس کی ڈگری حاصل کی۔ نوجوانی میں انہ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام