بھولی بسری یادوں کو لپٹائے ہوئے ہوں
ٹوٹا جال سمندر پر پھیلائے ہوئے ہوں
وحشت کرنے سے بھی دل بیزار ہوا ہے
دشت و سمندر آنچل میں سمٹائے ہوئے ہوں
وہ خوشبو بن کر آئے تو بے شک آئے
میں بھی دست صبا سے ہاتھ ملائے ہوئے ہوں
ٹوٹے پھوٹے لفظوں کے کچھ رنگ گھلے تھے
ان کی مہندی آج تلک بھی رچائے ہوئے ہوں
جن باتوں کو سننا تک بار خاطر تھا
آج انہیں باتوں سے دل بہلائے ہوئے ہوں
Bhoole bisri yaadon ko liptaaye hue hoon
Toota jaal samundar par phailaaye hue hoon
Wahshat karne se bhi dil bezaar hua hai
Dasht-o-samundar aanchal mein simtaaye hue hoon
Woh khushboo ban kar aaye to be-shak aaye
Main bhi dast-e-saba se haath milaaye hue hoon
Toote phoote lafzon ke kuch rang ghule the
Un ki mehndi aaj talak bhi rachaaye hue hoon
Jin baaton ko sunna tak baar-e-khaatir tha
Aaj unhi baaton se dil behlaaye hue hoon
زہرا نگاہ اردو کی ممتاز اور باوقار شاعرہ ہیں۔ ان کا اصل نام فاطمہ زہرہ ہے اور وہ 14 مئی 1936ء کو حیدرآباد دکن (برطانوی ہندوستان) میں ایک علمی و ادب...
مکمل تعارف پڑھیں