امجد اسلام امجد

شاعر

تعارف شاعری

تعارف

امجد اسلام امجد اردو ادب کے اُن درخشاں ستاروں میں سے تھے جنہوں نے شاعری، نثر اور ڈرامہ نگاری میں یکساں شہرت حاصل کی۔ ۴ اگست ۱۹۴۴ کو لاہور میں پیدا ہونے والے امجد نے اپنی پوری زندگی اسی شہر کو مسکن بنایا۔ ابتدائی تعلیم اور گریجویشن گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور سے حاصل کی، جبکہ پنجاب یونیورسٹی سے اردو ادب میں ایم اے کیا۔ پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز انہوں نے تدریس سے کیا اور ایم اے او کالج لاہور میں لیکچرر رہے، بعد ازاں پی ٹی وی کے لیے شہرۂ آفاق ڈرامے تخلیق کیے اور اردو سائنس بورڈ سمیت مختلف ادبی و تعلیمی اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ اپنے طویل ادبی سفر میں وہ تقریباً ستر کے قریب کتابوں کے خالق بنے اور انہیں پرائڈ آف پرفارمنس اور ستارۂ امتیاز جیسے قومی اعزازات سے نوازا گیا۔ ۱۰ فروری ۲۰۲۳ کو لاہور ہی میں ان کا انتقال ہوا، یوں اردو ادب ایک ہمہ جہت اور منفرد اسلوب رکھنے والے شاعر و ادیب سے محروم ہوگیا۔