آنندبخشی — شاعر کی تصویر

دو دل مل رہے ہیں، مگر چپکے چپکے — آنندبخشی

شاعر

تعارف شاعری

دو دل مل رہے ہیں، مگر چپکے چپکے

دو دل مل رہے ہیں، مگر چپکے چپکے
سب کو ہو رہی ہے خبر چپکے چپکے
سانسوں میں بڑی بیقراری، آنکھوں میں کئی رت جگے
کبھی کہیں لگ جائے دل تو، کہیں پھر دل نہ لگے
اپنا دل میں ذرا تھام لوں، جادو کا میں اسے نام دوں
جادو کر رہا ہے اثر چپکے چپکے
ایسے بھولے بن کر ہیں بیٹھے جیسے کوئی بات نہیں
سب کچھ نظر آ رہا ہے، دن ہے یہ رات نہیں
کیا ہے کچھ بھی نہیں ہے اگر، ہونٹوں پہ ہے خاموشی مگر
باتیں کر رہی ہیں، نظر چپکے چپکے
کہیں آگ لگنے سے پہلے، اٹھتا ہے ایسا دھواں
جیسا ہے ادھر کا نظارا، ویسا ہی ادھر کا سماں
دل میں کیسی کسک سی جگی، دونوں جانب برابر لگی
دیکھو تو ادھر سے ادھر چپکے چپکے
دو دل مل رہے ہیں، مگر چپکے چپکے
سب کو ہو رہی ہے خبر چپکے چپکے

Do dil mil rahe hain, magar chupke chupke

Do dil mil rahe hain, magar chupke chupke
Sab ko ho rahi hai khabar chupke chupke
Saanson mein badi beqarari, aankhon mein kai rat-jage
Kabhi kaheen lag jaaye dil to, kaheen phir dil na lage
Apna dil main zara thaam loon, jaadu ka main use naam doon
Jaadu kar raha hai asar chupke chupke
Aise bhoole ban kar hain baithe jaise koi baat nahin
Sab kuch nazar aa raha hai, din hai yeh raat nahin
Kya hai kuch bhi nahin hai agar, honton pe hai khamoshi magar
Batein kar rahi hain, nazar chupke chupke
Kahin aag lagne se pehle, uthta hai aisa dhuaan
Jaisa hai idhar ka nazara, waisa hi idhar ka samaan
Dil mein kaisi kasak si jagi, donon jaanib barabar lagi
Dekho to idhar se udhar chupke chupke
Do dil mil rahe hain, magar chupke chupke
Sab ko ho rahi hai khabar chupke chupke

شاعر کے بارے میں

آنندبخشی

آنند بخشی برصغیر کے مقبول ترین نغمہ نگاروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے فلمی گیتوں کو عام دلوں کی زبان اور روزمرہ جذبات کا آئینہ بنا دیا۔ 21 جولائی 1...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام