باصر سلطان کاظمی — شاعر کی تصویر

گو کہ پیچھے بہت قطار میں تھے — باصر سلطان کاظمی

شاعر

تعارف شاعری

گو کہ پیچھے بہت قطار میں تھے

گو کہ پیچھے بہت قطار میں تھے
کسی گنتی کسی شمار میں تھے
سو بلاؤں سے ہم رہے محفوظ
اک پر اسرار سے حصار میں تھے
خوش ہوا ہوں غموں سے مل کے یوں
جیسے یہ میرے انتظار میں تھے
تین میں ہیں نہ اب وہ تیرہ میں
جو کبھی پہلے تین چار میں تھے
اب وہ سارے خزاں میں ہیں باصرؔ
رنگ جتنے کبھی بہار میں تھے

Go ke pichhe bahut qatar mein the

Go ke pichhe bahut qatar mein the
Kisi ginti kisi shumar mein the
Sau balaon se hum rahe mahfuz
Ik pur-asrar se hisar mein the
Khush hua hun ghamon se mil ke yun
Jaise ye mere intezar mein the
Teen mein hain na ab wo terah mein
Jo kabhi pahle teen char mein the
Ab wo saare khizan mein hain Basir
Rang jitne kabhi bahar mein the

شاعر کے بارے میں

باصر سلطان کاظمی

ِباصر سلطان کاظمی اردو کے ممتاز اور معتبر شاعر، ڈرامہ نگار اور ادیب ہیں، جنہیں برطانوی-پاکستانی ادبی دنیا میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ آپ معروف اردو شا...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام