نمو کے عرفاں سے بے خبر ہوں
کہ لالۂ دشت بے شجر ہوں
یہ زرد پھولوں کے کنج دیکھو
یہاں بھی آؤ کہ میں ادھر ہوں
وہ پھول ہے شاخ پر رہے گا
میں اس کی خوشبو ہوں در بدر ہوں
وہ زندگی کی سزا کا لمحہ
اس ایک لمحے کا میں ثمر ہوں
مجھے اٹھانے کا حق ہے کس کو
کہ اپنی تربت پہ نوحہ گر ہوں
وہ کج کلاہوں کی بستیاں ہیں
وہاں نہ لے چل میں ننگے سر ہوں
Numoo ke irfaan se be khabar hoon
Ke laala-e-dasht-e-be-shajar hoon
Yeh zard phoolon ke kunj dekho
Yahan bhi aao ke main idhar hoon
Woh phool hai shakh par rahega
Main us ki khushboo hoon dar ba dar hoon
Woh zindagi ki saza ka lamha
Is ek lamhe ka main samar hoon
Mujhe uthaane ka haq hai kis ko
Ke apni turbat pe nauha gar hoon
Woh kaj-kulaahon ki bastiyan hain
Wahan na le chal main nange sar hoon
عشرت آفرین، جن کا اصل نام عشرت جہان ہے، اردو ادب کی ایک ممتاز شاعرہ اور ادبی شخصیت ہیں۔ وہ 25 دسمبر 1956ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور اپنے گھرانے م...
مکمل تعارف پڑھیں