جمیل الدین عالی — شاعر کی تصویر

جیوے جیوے پاکستان — جمیل الدین عالی

شاعر

تعارف شاعری

جیوے جیوے پاکستان

جیوے جیوے پاکستان
مہکی مہکی روشن روشن پیاری پیاری نیاری
رنگ برنگے پھولوں سے اک سجی ہوئی پھلواری
پاکستان
جیوے جیوے پاکستان
من پنچھی جب پنکھ ہلائے کیا کیا سر بکھرائے
سننے والے سنیں تو ان میں ایک ہی دھن تھرائے
پاکستان
جیوے جیوے پاکستان
بکھرے ہوؤں کو بچھڑے ہوؤں کو اک مرکز پہ لایا
کتنے ستاروں کے جھرمٹ میں سورج بن کر آیا
پاکستان
جیوے جیوے پاکستان
جھیل گئے دکھ جھیلنے والے اب ہے کام ہمارا
ایک رکھیں گے ایک رہے گا ایک ہے نام ہمارا
پاکستان
جیوے جیوے پاکستان

Jive jive Pakistan

Jive jive Pakistan
Mahki mahki roshan roshan pyaari pyaari niyaari
Rang birange phoolon se ik saji hui phulwari
Pakistan
Jive jive Pakistan
Man panchhi jab pankh hilaye kya kya sur bikhrae
Sunne wale sunein to un mein ek hi dhun tharraye
Pakistan
Jive jive Pakistan
Bikhre huon ko bichhDe huon ko ik markaz pe laya
Kitne sitaron ke jhurmat mein suraj ban kar aaya
Pakistan
Jive jive Pakistan
Jheel gaye dukh jheelne wale ab hai kaam hamara
Ek rakhein ge ek rahega ek hai naam hamara
Pakistan
Jive jive Pakistan

شاعر کے بارے میں

جمیل الدین عالی

جمیل الدین عالی، جن کا اصل نام میرزا جمیل الدین احمد خان تھا، اردو کے ممتاز شاعر، نغمہ نگار، کالم نگار، دانشور اور قومی شعور کے علمبردار تھے۔ وہ 2...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام