ہم ایک ڈھلتی ہوئی دھوپ کے تعاقب میں
ہیں تیز گام سائے سائے جاتے ہیں
چمن میں شدت درد نمود سے غنچے
تڑپ رہے ہیں مگر مسکرائے جاتے ہیں
میں وہ خزاں کا برہنہ بدن شجر ہوں جسے
لباس زخم بہاراں پہنائے جاتے ہیں
شفق کی جھیل میں جب بھی ہے ڈوبتا سورج
تو پاس دھوپ ہی جاتی نہ سائے جاتے ہیں
یہ زندگی وہ تڑپتی غزل ہے کیفؔ جسے
ہر ایک ساز حوادث پہ گائے جاتے ہیں
Hum ek dhalti hui dhoop ke ta'aqub mein
Hain tez-gaam saaye saaye jaate hain
Chaman mein shiddat-e-dard-e-numood se ghunche
tadap rahe hain magar muskuraye jaate hain
Main woh khizaan ka barahna badan shajar hoon jise
libaas-e-zakhm-e-bahaaran pehnaye jaate hain
Shafaq ki jheel mein jab bhi hai doobta suraj
to paas dhoop hi jaati na saaye jaate hain
Yeh zindagi woh tadapti ghazal hai Kaif! jise
har ek saaz-e-hawaadis pe gaaye jaate hain
کیف احمد صدیقی، جن کا اصل نام احتشام علی صدیقی تھا، اردو ادب کے ایک سنجیدہ اور معتبر شاعر تھے۔ وہ 12 جنوری 1943ء کو سیتا پور، اتر پردیش میں پیدا ہو...
مکمل تعارف پڑھیں