کیف بھوپالی — شاعر کی تصویر

تن تنہا مقابل ہو رہا ہوں میں ہزاروں سے — کیف بھوپالی

شاعر

تعارف شاعری

تن تنہا مقابل ہو رہا ہوں میں ہزاروں سے

تن تنہا مقابل ہو رہا ہوں میں ہزاروں سے
حسینوں سے رقیبوں سے غموں سے غم گساروں سے
انہیں میں چھین کر لایا ہوں کتنے دعوے داروں سے
شفق سے چاندنی راتوں سے پھولوں سے ستاروں سے
سنے کوئی تو اب بھی روشنی آواز دیتی ہے
پہاڑوں سے گپھاؤں سے بیابانوں سے غاروں سے
ہمارے داغ دل زخم جگر کچھ ملتے جلتے ہیں
گلوں سے گل رخوں سے مہ وشوں سے ماہ پاروں سے
کبھی ہوتا نہیں محسوس وہ یوں قتل کرتے ہیں
نگاہوں سے کنکھیوں سے اداؤں سے اشاروں سے
ہمیشہ ایک پیاسی روح کی آواز آتی ہے
کنوؤں سے پنگھٹوں سے ندیوں سے آبشاروں سے
نہ آئے پر نہ آئے وہ انہیں کیا کیا خبر بھیجی
لفافوں سے خطوں سے دکھ بھرے پرچوں سے تاروں سے
زمانے میں کبھی بھی قسمتیں بدلا نہیں کرتیں
امیدوں سے بھروسوں سے دلاسوں سے سہاروں سے
وہ دن بھی ہائے کیا دن تھے جب اپنا بھی تعلق تھا
دشہرے سے دوالی سے بسنتوں سے بہاروں سے
کبھی پتھر کے دل اے کیفؔ پگھلے ہیں نہ پگھلیں گے
مناجاتوں سے فریادوں سے چیخوں سے پکاروں سے

Tan tanhaa muqabil ho raha hoon main hazaron se

Tan tanhaa muqabil ho raha hoon main hazaron se
Haseenon se raqeebon se ghamon se gham-gusaaron se
Unheen mein chheen kar laaya hoon kitne da'we-daaron se
Shafaq se chandni raaton se phoolon se sitaron se
Sune koi to ab bhi roshni aawaz deti hai
Pahaadon se gufaon se biyabaanon se gharon se
Hamaare daagh-e-dil zakhm-e-jigar kuch milte julte hain
Guloo'n se gul-rukhon se mah-washon se mah-paaron se
Kabhi hota nahin mahsoos woh yoon qatl karte hain
Nigahon se kankhiyon se adaaon se isharon se
Hamesha ek pyaasi rooh ki aawaz aati hai
Kunwoon se panghaton se nadiyon se aabsharon se
Na aaye par na aaye woh unhein kya kya khabar bheji
Lifafon se khaton se dukh bhare parchon se taaron se
Zamaane mein kabhi bhi qismatein badla nahin kartein
Umeedon se bharoson se dilason se sahaaron se
Woh din bhi haaye kya din the jab apna bhi ta'alluq tha
Dusehre se diwali se basanton se bahaaron se
Kabhi patthar ke dil ae Kaifؔ pighle hi hain na pighlenge
Munaajaton se faryaadon se cheekhon se pukaron se

شاعر کے بارے میں

کیف بھوپالی

کیف بھوپالی اردو ادب کے اُن معتبر اور باوقار شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی سادہ مگر اثر انگیز شاعری سے اہلِ ذوق کے دلوں میں مستقل جگہ بنائی۔...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام