شور یوں ہی نہ پرندوں نے مچایا ہوگا
کوئی جنگل کی طرف شہر سے آیا ہوگا
پیڑ کے کاٹنے والوں کو یہ معلوم تو تھا
جسم جل جائیں گے جب سر پہ نہ سایہ ہوگا
بانیٔ جشن بہاراں نے یہ سوچا بھی نہیں
کس نے کانٹوں کو لہو اپنا پلایا ہوگا
بجلی کے تار پہ بیٹھا ہوا ہنستا پنچھی
سوچتا ہے کہ وہ جنگل تو پرایا ہوگا
اپنے جنگل سے جو گھبرا کے اڑے تھے پیاسے
ہر سراب ان کو سمندر نظر آیا ہوگا
Shor yoon hi na parindon ne machaya hoga
Koi jangal ki taraf shahr se aaya hoga
Ped ke kaatne walon ko ye maloom to tha
Jism jal jayenge jab sar pe na saaya hoga
Bani-e-jashn-e-baharan ne ye socha bhi nahin
Kis ne kaanton ko lahu apna pilaya hoga
Bijli ke taar pe baitha hua hansta panchhi
Sochta hai ke woh jangal to paraya hoga
Apne jangal se jo ghabra ke ude the pyase
Har saraab un ko samandar nazar aaya hoga
کیفی اعظمی (اصل نام: سیّد اطہر حسین رضوی) اردو ادب کے ان درخشاں ستاروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے شاعری، نغمہ نگاری اور فکری جدوجہد کو یکجا کر کے ا...
مکمل تعارف پڑھیں