جگ میں آ کر ادھر ادھر دیکھا
تو ہی آیا نظر جدھر دیکھا
جان سے ہو گئے بدن خالی
جس طرف تو نے آنکھ بھر دیکھا
نالہ فریاد آہ اور زاری
آپ سے ہو سکا سو کر دیکھا
ان لبوں نے نہ کی مسیحائی
ہم نے سو سو طرح سے مر دیکھا
زور عاشق مزاج ہے کوئی
دردؔ کو قصہ مختصر دیکھا
Jag mein aa kar idhar udhar dekha
Tu hi aaya nazar jidhar dekha
Jaan se ho gaye badan khaali
Jis taraf tu ne aankh bhar dekha
Nala, fariyaad, aah aur zaari
Aap se ho saka so kar dekha
In labon ne na ki Maseehai
Hum ne sau sau tarah se mar dekha
Zor aashiq mizaaj hai koi
Dard ko qissa mukhtasar dekha
خواجہ میر درد اردو ادب کے ممتاز صوفی شاعر اور فلسفی تھے جنہوں نے 1721ء میں دہلی، ہندوستان میں جنم لیا۔ ان کا اصل نام میر محمد تھا لیکن صوفی حلقوں م...
مکمل تعارف پڑھیں