یہی ہے عشق کہ سر دو مگر دہائی نہ دو
وفور جذب سے ٹوٹو مگر سنائی نہ دو
زمیں سے ایک تعلق ہے ناگزیر مگر
جو ہو سکے تو اسے رنگ آشنائی نہ دو
یہ دور وہ ہے کہ بیٹھے رہو چراغ تلے
سبھی کو بزم میں دیکھو مگر دکھائی نہ دو
شہنشہی بھی جو دل کے عوض ملے تو نہ لو
فراز کوہ کے بدلے بھی یہ ترائی نہ دو
جواب تہمت اہل زمانہ میں خورشیدؔ
یہی بہت ہے کہ لب سی رکھو صفائی نہ دو
Yahi hai ishq ke sar do magar duhaai na do
Wafur-e-jazb se toot'to magar sunai na do
Zameen se ek talluq hai naaguzir magar
Jo ho sake to use rang-e-aashnai na do
Yeh daur woh hai ke baithe raho charagh tale
Sabhi ko bazm mein dekho magar dikhai na do
Shahenshahi bhi jo dil ke iwaz mile to na lo
Faraz-e-koh ke badle bhi yeh taraai na do
Jawab-e-tohmat-e-ahl-e-zamana mein Khursheed!
Yahi bahut hai ke lab si rakho safai na do
نام محمد خورشید الحسن رضوی اور تخلص خورشید ہے۔۱۹؍مئی ۱۹۴۲ء کو امروہہ میں پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند کے بعد پاکستان آگئے۔گورنمنٹ کالج، سرگودھا کے شعبۂ عرب...
مکمل تعارف پڑھیں