کیوں زرد ہے رنگ کس لیے آنسو لال
کس واسطے ہر گھڑی رہے ہے تو نڈھال
کیا شکل پہ بن گئی ہے تیری مومنؔ
کیا ہو گیا تجھ کو کیوں ہے تیرا یہ حال
مومن خان مومن
Kyun zard hai rang kis liye aansoo laal
Kis waaste har ghadi rahe hai tu nidhaal
Kya shakal pe ban gayi hai teri Momin!
Kya ho gaya tujh ko kyun hai tera yeh haal
مومن خان مومن اردو کے کلاسیکی عہد کے اُن ممتاز شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے غزل کو نیا ذوق، نئی لطافت اور گہری جذباتی معنویت عطا کی۔ ان کا اصل نام مومن خان تھا اور وہ تقریباً 1800ء میں دہلی کے ایک معزز اور علمی خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد اور اجداد شاہی دربار سے وابستہ نامور اطبا تھے، جس کے باعث مومن کو بچپن ہی سے علم و فضل کا ماحول میسر...
مکمل تعارف پڑھیں