دل جُدا، مال جدا، جان جدا لیتے ہیں
اپنے سب کام بگڑ کر وہ بنا لیتے ہیں
مجلسِ وعظ میں جب بیٹھتے ہیں ہم مے کش
دخترِ رز کو بھی پہلو میں بٹھا لیتے ہیں
دھیان میں لا کے ترا سلسلۂ زلف دراز
ہم شبِ ہجر کو کچھ اور بڑھا لیتے ہیں؟
ایک بوسے کے عوض مانگتے ہیں دل کیا خوب
جی میں سوچیں تو وہ کیا دیتے ہیں کیا لیتے ہیں؟
اپنی محفل سے اُٹھاتے ہیں عبث ہم کو حضور
چُپ کے بیٹھے ہیں الگ، آپ کا کیا لیتے ہیں؟
Dil juda, maal juda, jaan juda lete hain
Apne sab kaam bigaad kar woh bana lete hain
Majlis-e-waaz mein jab baithte hain hum mai-kash
Dukhtar-e-raz ko bhi pehlu mein bitha lete hain
Dhyan mein la ke tera silsila-e-zulf-e-daraaz
Hum shab-e-hijr ko kuch aur badha lete hain?
Ek bose ke ewaz maangte hain dil kya khoob
Jee mein sochen to woh kya dete hain kya lete hain?
Apni mehfil se uthaate hain abas hum ko Huzoor
Chup ke baithe hain alag, aap ka kya lete hain?
امیر مینائی اردو ادب کے ان درخشاں ناموں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے شاعری، نعت گوئی اور لغت نویسی کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کا اصل ن...
مکمل تعارف پڑھیں