افتخارعارف — شاعر کی تصویر

خواب کی طرح بکھر جانے کو جی چاہتا ہے — افتخارعارف

شاعر

تعارف شاعری

خواب کی طرح بکھر جانے کو جی چاہتا ہے

خواب کی طرح بکھر جانے کو جی چاہتا ہے
ایسی تنہائی کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے
گھر کی وحشت سے لرزتا ہوں مگر جانے کیوں
شام ہوتی ہے تو گھر جانے کو جی چاہتا ہے
ڈوب جاؤں تو کوئی موج نشاں تک نہ بتائے
ایسی ندی میں اتر جانے کو جی چاہتا ہے
کبھی مل جائے تو رستے کی تھکن جاگ پڑے
ایسی منزل سے گزر جانے کو جی چاہتا ہے
وہی پیماں جو کبھی جی کو خوش آیا تھا بہت
اسی پیماں سے مکر جانے کو جی چاہتا ہے

Khwab Ki Tarah Bikhar Jaane Ko Jee Chahata Hai

Khwab ki tarah bikhar jaane ko jee chahata hai
Aisi tanhai ke mar jaane ko jee chahata hai
Ghar ki wahshat se larazta hoon magar jaane kyun
Shaam hoti hai to ghar jaane ko jee chahata hai
Doob jaun to koi mauj nishan tak na bataye
Aisi nadi mein utar jaane ko jee chahata hai
Kabhi mil jaaye to raste ki thakan jaag pade
Aisi manzil se guzar jaane ko jee chahata hai
Wahi paiman jo kabhi jee ko khush aaya tha bahut
Usi paiman se mukar jaane ko jee chahata hai

شاعر کے بارے میں

افتخارعارف

اردو کے عہدِ حاضر کے ممتاز شاعر افتخار حسین عارف 21 مارچ 1943 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم انہوں نے وہاں کے روایتی علمی ماحول۔فرنگی محل کے...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام