ستم ظریفوں نے سمجھا ہے کیا محبت کو
اذیت اور بھی دے گی ہوا محبت کو
دلوں کو پھیرنے والے عجب نہیں کہ کوئی
تری زمیں پہ ترستا رہا محبت کو
ہمارے گاؤں میں تو مسکراتی پھرتی ہے
تمہارے شہر میں کیا ہو گیا محبت کو
Sitam zareefon ne samjha hai kya mohabbat ko
Aziyat aur bhi de gi hawa mohabbat ko
Dilon ko pherne wale ajab nahin ki koi
Teri zameen pe tarasta raha mohabbat ko
Hamare gaon mein to muskurati phirti hai
Tumhare shahar mein kya ho gaya mohabbat ko
اسماعیل راز عصرِ حاضر کے نوجوان اردو شاعر ہیں جنہوں نے جدید حسیت اور داخلی شعور کے ذریعے اپنی الگ شناخت قائم کی ہے۔ وہ 1993ء میں واشم، بھارت میں پی...
مکمل تعارف پڑھیں