موزے بیچتی جوتے بیچتی عورت میرا نام نہیں
میں تو وہی ہوں جس کو تم دیوار میں چُن کے
مثلِ صبا بے خوف ہوئے
یہ نہیں جانا
پتھر سے آواز کبھی بھی دب نہیں سکتی
میں تو وہی ہوں رسم و رواج کے بوجھ تلے
جسے تم نے چھپایا
یہ نہیں جانا
روشنی گھور اندھیروں سے کبھی ڈر نہیں سکتی
میں تو وہی ہوں گود سے جس کی پھول چنے
انگارے اور کانٹے ڈالے
یہ نہیں جانا
زنجیروں سے پھول کی خوشبو چھپ نہیں سکتی
Moze bechti joote bechti aurat mera naam nahin
Main to wahi hoon jis ko tum deewar mein chun ke
Misaal-e-saba be khauf hue
Yeh nahin jaana
Patthar se aawaz kabhi bhi dab nahin sakti
Main to wahi hoon rasm-o-riwaj ke bojh tale
Jise tum ne chhupaya
Yeh nahin jaana
Roshni ghor andheron se kabhi dar nahin sakti
Main to wahi hoon god se jis ki phool chune
Angaare aur kaante daale
Yeh nahin jaana
Zanjeeron se phool ki khushboo chhup nahin sakti
کشور ناہید اردو ادب کی اُن توانا اور باوقار آوازوں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے شاعری کو محض جمالیاتی اظہار نہیں بلکہ سماجی شعور، مزاحمت اور نسائی خو...
مکمل تعارف پڑھیں