سلیم کوثر — شاعر کی تصویر

اجنبی حیران مت ہونا کہ در کھلتا نہیں — سلیم کوثر

شاعر

تعارف شاعری

اجنبی حیران مت ہونا کہ در کھلتا نہیں

اجنبی حیران مت ہونا کہ در کھلتا نہیں
جو یہاں آباد ہیں ان پر بھی گھر کھلتا نہیں
راستے کب گرد ہو جاتے ہیں اور منزل سراب
ہر مسافر پر طلسم رہ گزر کھلتا نہیں
دیکھنے والے تغافل کار فرما ہے ابھی
وہ دریچہ کھل گیا حسن نظر کھلتا نہیں
جانے کیوں تیری طرف سے دل کو دھڑکا ہی رہا
اس تکلف سے تو کوئی نامہ بر کھلتا نہیں
انتظار اور دستکوں کے درمیاں کٹتی ہے عمر
اتنی آسانی سے تو باب ہنر کھلتا نہیں
ہم بھی اس کے ساتھ گردش میں ہیں برسوں سے سلیمؔ
جو ستارہ ساتھ رہتا ہے مگر کھلتا نہیں

Ajnabi Hairaan Mat Hona Ke Dar Khulta Nahin

Ajnabi hairaan mat hona ke dar khulta nahin
Jo yahan abad hain un par bhi ghar khulta nahin
Raaste kab gard ho jaate hain aur manzil sarab
Har musafir par tilism-e-reh-guzar khulta nahin
Dekhne wale taghaful kaar farma hai abhi
Woh daricha khul gaya husn-e-nazar khulta nahin
Jane kiyon teri taraf se dil ko dhadka hi raha
Is takalluf se to koi nama-bar khulta nahin
Intizar aur dastakon ke darmiyan katti hai umar
Itni aasani se to baab-e-hunar khulta nahin
Hum bhi us ke saath gardish mein hain barson se Saleem
Jo sitara saath rehta hai magar khulta nahin

شاعر کے بارے میں

سلیم کوثر

سلیم کوثر، جن کا اصل نام محمد سلیم ہے، 24 اکتوبر 1947 کو بھارت کے شہر پانی پت میں پیدا ہوئے۔ تقسیمِ ہند کے بعد ان کا خاندان پاکستان منتقل ہوا اور خ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام