آنکھوں سے ہی بتلائیں گے ! جس کا قصّہ پوچھے گا !
ہم تو چُپ کے پِیر ہیں اب تُو ہم سے کیا کیا پوچھے گا ؟
رَگ رَگ اندر عشق ہے کتنا ؟ سب پیشانی جانتی ہے !
کچی نیّت باندھنے والو ! تم کو سجدہ پوچھے گا !
سرخ آنکھوں پر بات تو ہو گی! دیکھو یار زمانہ ہے !
جب بتلا نہیں سکتی ہو تو ! مت رو ! ورنہ پوچھے گا !
اتنی پردہ دار اذیت کیوں چپ رہ کر کاٹتے ہو ؟
چاہے مجھ سے درد نہ پوچھے لیکن پردہ پوچھے گا
میں بھی خود ہی اک دن اپنا نام اور شکل گنوا دوں گا
تُو بھی کون سا ان گلیوں میں آ کر میرا پوچھے گا
آپ ملے تو اس ملنے میں ہم یہ بات ہی بھول گئے
اک دن آپ کا ہجر بھی ہم کو اچھا خاصا پوچھے گا
ہم سے ہمارا چھوڑ کے اِس کا، اُس کا، سب کا پوچھ لیا
سوچ رہے ہیں اب وہ ہم سے جانے کس کا پوچھے گا
چھوڑ دِلا ! تُو اِن لوگوں کی باتوں سے بے چین نہ ہو !
اِن کی آگے خیر نہیں ہے ! اِن کو اللہ پوچھے گا !
جس دن آپ نے اس دنیا سے دور کہیں جا بسنا ہے
زین اسی دن سکھ بھی آپ کے گھر کا رستہ پوچھے گا !
Aankhon se hi batlayenge! Jis ka qissa poochhega!
Hum to chup ke peer hain ab tu hum se kya kya poochhega?
Rag rag andar ishq hai kitna? Sab peshani jaanti hai!
Kachchi niyat baandhne walo! Tum ko sajda poochhega!
Surkh aankhon par baat to ho gi! Dekho yaar zamana hai!
Jab batla nahin sakti ho to! Mat ro! Warna poochhega!
Itni parda daar aziyat kyun chup reh kar kaat'te ho?
Chaahe mujh se dard na poochhe lekin parda poochhega
Main bhi khud hi ek din apna naam aur shakal ganwa doon ga
Tu bhi kaun sa in galiyon mein aa kar mera poochhega
Aap mile to is milne mein hum yeh baat hi bhool gaye
Ek din aap ka hijr bhi hum ko achha khaasa poochhega
Hum se hamara chhod ke is ka, us ka, sab ka poochh liya
Soch rahe hain ab woh hum se jaane kis ka poochhega
Chhod dila! Tu in logon ki baton se bechain na ho!
In ki aage khair nahin hai! In ko Allah poochhega!
Jis din aap ne is duniya se dur kahin ja basna hai
Zain usi din sukh bhi aap ke ghar ka rasta poochhega!
زین شکیل 23 فروری 1992 کو جلالپور جٹاں، گجرات میں پیدا ہوئے۔ تعلیم اور پیشے کے اعتبار سے وہ سافٹ وئیر انجینیئر ہیں، لیکن ان کا دل ہمیشہ اردو اور پن...
مکمل تعارف پڑھیں