افقر موہانی — شاعر کی تصویر

حجاب جسم و جاں میں حسن پنہاں دیکھ لیتے ہیں — افقر موہانی

شاعر

تعارف شاعری

حجاب جسم و جاں میں حسن پنہاں دیکھ لیتے ہیں

حجاب جسم و جاں میں حسن پنہاں دیکھ لیتے ہیں
نظر والے تمہیں تا حد امکاں دیکھ لیتے ہیں
اسیر زلف ہو کر روئے جاناں دیکھ لیتے ہیں
سواد کفر میں بھی نور ایماں دیکھ لیتے ہیں
زمانہ میرا حاصل ہے میں حاصل ہوں زمانہ کا
جو اہل بزم ہیں محفل کا ساماں دیکھ لیتے ہیں
ہمارے ڈوبنے کا واقعہ جب یاد آتا ہے
جو ساحل پر بھی ہیں ساحل کا داماں دیکھ لیتے ہیں
دل اس پر آرزو آسودہ ہو جاتا ہے دنیا سے
کبھی گر منظر گور غریباں دیکھ لیتے ہیں
گزرتے ہیں جناب شیخ جب مے خانہ سے ہو کر
نہیں کہتے زباں سے کچھ مگر ہاں دیکھ لیتے ہیں
ترا ہی جلوہ گو دیر و حرم دونوں میں ہے لیکن
جو اہل دل ہیں فرق کفر و ایماں دیکھ لیتے ہیں
زمیں سے آسماں سے گو کہیں بجلی گرے لیکن
اسیران قفس سوئے گلستاں دیکھ لیتے ہیں
پہنچ جاتے ہیں ہم افقرؔ وہاں ذوق طبیعت سے
جو شایان ادب بزم سخنداں دیکھ لیتے ہیں

Hijaab-e-jism-o-jaan mein husn-e-pinhaan dekh lete hain

Hijaab-e-jism-o-jaan mein husn-e-pinhaan dekh lete hain
Nazar wale tumhein ta hadd-e-imkaan dekh lete hain
Aseer-e-zulf ho kar roo-e-jaanaan dekh lete hain
Sawad-e-kufr mein bhi noor-e-imaan dekh lete hain
Zamana mera hasil hai main hasil hoon zamana ka
Jo ahl-e-bazm hain mehfil ka samaan dekh lete hain
Hamare doobne ka waqia jab yaad aata hai
Jo sahil par bhi hain sahil ka daaman dekh lete hain
Dil us par aarzoo aasooda ho jaata hai duniya se
Kabhi gar manzar-e-gor-e-ghareebaan dekh lete hain
Guzarte hain janab-e-Shaikh jab mai-khana se ho kar
Nahin kehte zabaan se kuchh magar haan dekh lete hain
Tera hi jalwa go dair o haram donon mein hai lekin
Jo ahl-e-dil hain farq-e-kufr o imaan dekh lete hain
Zameen se aasmaan se go kahin bijli gire lekin
Aseeraan-e-qafas soo-e-gulistaan dekh lete hain
Pahunch jaate hain hum Afqar wahaan zauq-e-tabiyat se
Jo shayaan-e-adab bazm-e-sukhandaan dekh lete hain

شاعر کے بارے میں

افقر موہانی

افقر موہانی اردو کے ممتاز شاعر تھے جن کا اصل نام سید حسین اور تخلص افقر تھا۔ بعض مستند حوالوں میں ان کا تاریخی نام ظفر وارث بھی ملتا ہے۔ وہ13 جولائ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام