ہوائیں لے گئیں وہ خاک بھی اڑا کے جسے
کبھی تمہارے قدم چھو گئے تھے اور میں نے
یہ جی سے چاہا تھا دامن میں باندھ لوں گا اسے
سنا تھا میں نے کبھی یوں ہوا ہے دنیا میں
کہ آگ لینے گئے اور پیمبری پائی
کبھی زمیں نے سمندر اگل دیے لیکن
بھنور ہی لے گئے کشتی بچا کے طوفاں سے
میں سوچتا ہوں پیمبر نہیں اگر نہ سہی
کہ اتنا بوجھ اٹھانے کی مجھ میں تاب نہ تھی
مگر یہ کیوں نہ ہوا غم ملا تھا دوری کا
تو حوصلہ بھی ملا ہوتا سنگ و آہن سا
مگر خدا کو یہ سب سوچنے کا وقت کہاں؟
Hawain le gayin woh khaak bhi uda ke jise
Kabhi tumhare qadam chhoo gaye thay aur main ne
Yeh jee se chaha tha daaman mein baandh loonga use
Suna tha main ne kabhi yoon hua hai duniya mein
Ke aag lene gaye aur payambari paai
Kabhi zameen ne samandar ugal diye lekin
Bhanwar hi le gaye kashti bacha ke toofaan se
Main sochta hoon payambar nahin agar na sahi
Ke itna bojh uthaane ki mujh mein taab na thi
Magar yeh kyon na hua gham mila tha doori ka
To hausla bhi mila hota sang-o-aahan sa
Magar Khuda ko yeh sab sochne ka waqt kahan?
اخترالایمان اردو نظم کے اُن اہم جدید شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے روایت کی تقلید کے بجائے فرد کی داخلی سچائی کو اپنی شاعری کا مرکز بنایا۔ ان کا ...
مکمل تعارف پڑھیں